تازہ ترین

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور شیمر جوزف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 20 اوور کی دوسری گیند پر میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان شائی ہوپ 65 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement