تازہ ترین

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور ایونٹ کے آخری چار میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 
امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں فرانسیسی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مراکش کے گول پر مسلسل حملے کئے ، تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ پہلے ہاف میں فرانس کو اس وقت سنہری موقع ملا جب کیلیان ایمباپے کو پنالٹی ملی، لیکن مراکش کے گول کیپر نے شاندار سیو کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے باعث وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں فرانس نے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی۔ 60ویں منٹ میں کپتان کیلیان ایمباپے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ صرف چھ منٹ بعد عثمان ڈیمبیلے نے خوبصورت گول سکور کرکے فرانس کی برتری 0-2 کر دی۔مراکش کو بھی واپسی کے چند مواقع ملے۔ 82ویں منٹ میں فری کک پر فرانسیسی گول کیپر نے شاندار بچاؤ کیا، جبکہ اس کے بعد بھی مراکش کا ایک یقینی گول ضائع ہو گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ فرانس مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جبکہ مراکش کا شاندار سفر کوارٹر فائنل میں اختتام پذیر ہوا۔

Leave A Comment

Advertisement