تازہ ترین

نواحی گاؤں 434 ج ب میں جائیداد کے تنازع پر پوتے نے فائرنگ کر کے اپنے دادا کو قتل کر دیا۔  80 سالہ اصغر کو ان کے پوتے حمزہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement