اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.ساتھی فرار
مبینہ پولیس مقابلہ ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.ساتھی فرار.پولیس ذرائع کے مطاب پھلائی والا قبرستان حجرہ شاہ مقیم کے قریب پولیس کی ناکہ بندی کے دوران چند ڈاکو گرفتاری کے ڈر سے قریبی فصل مکئی میں گھس گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی.پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوے اکا دکا فائر کئے اور ملزمان کو سرنڈر کرنے کو کہا ، مگر ملزمان فائرنگ کرتے رہے . ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا. ملزم کی شناخت قربان شاہ ولد نواب شاہ سکنہ راجوال کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد. ملزم چوری سمیت 28 سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ نکلا. فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے. زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے