تازہ ترین

 نیشنل ہائی وے رینالہ خورد کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دو مسلح ڈاکو ایک فیملی کو روک کر لوٹ مار کر رہے تھے اور خواتین سے زیورات اتار رہے تھے کہ اسی دوران سی سی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سی سی ڈی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بعد ازاں سی سی ڈی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement