لیبیا کشتی حادثہ کیس: انسانی سمگلر وقاص بٹ گجرات سے گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ کو گجرات سے حراست میں لیا گیا، جو شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے کشتی کے ذریعے یونان بھجوانے میں ملوث تھا۔ملزم چار مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔ سال 2023 میں ملزم نے چار شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے، ان متاثرین میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے کے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، تاہم اب اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Leave A Comment