جھنگ: رشتے سے انکار پر ملزم نے ماموں کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا
جھنگ میں رشتے سے انکار پر ملزم نے زہردے کرماموں کی بیٹی کو قتل کردیا۔ 18 سال کی کنزہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ 18 سال کی کنزہ کو ملزم نے تھانہ سیٹلائٹ کی حدود سے بہانے سے اغوا کیا اور زیلی چیز کھلا کر مار ڈالا۔ایڈیشنل ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسلام آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کی طالبہ تھی، سمسٹر ختم ہونے کے بعد یہ واپس اپنے گھر آرہی تھی راستے میں اسے اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رشتہ مانگنے پر لڑکی کے والدین نے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے میں نے طیش میں آکر لڑکی کو قتل کیا۔