رحیم یارخان : پولیس کا کچہ کے ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی بازیاب
پولیس کا کچہ کے ٹارگٹڈ آپریشن میں دو مغوی حسن اور امانت رندھاوا بازیاب، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بازیاب مغویوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ڈی پی اوکی قیادت میں پولیس کے کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں، جس میں گزشتہ رات گئے بیس روز قبل تھانہ کوٹسبزل سنجر پور کے علاقہ سے کچہ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے حسن اور امانت رندھاوا کو کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بازیاب کروا لیا گیا ہے، جس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس آپریشنز کے نتیجہ میں پانچ مغوی بازیاب کرائے جا چکے ہیں، ڈی پی اونے کہا ہے کچہ کریمینلز کے خلاف پولیس مزید موئثر حکمت عملی اپناتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گی۔