رحیم یار خان : ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کے زیراہتمام یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد
رحیم یار خان : ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان کے زیراہتمام یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کا انعقاد پریس کلب کے آڈیٹوریم میں کیاگیا۔ صدارت صدر پریس کلب چوہدری محمد شہباز نے کی،مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب، میاں محمد عامر شہباز تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم، صدر بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن میاں سجاد علی، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی خان، مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین،ودیگرتھے جنرل سیکرٹری ظہیرانورنےکہاکہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی میاں محمد عامر شہباز نے کہا کہ28 مئی 1998 وہ دن تھا جب پاکستان نے دنیا پر واضح کیا کہ ہم اپنے دفاع میں غافل نہیں، یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں، بلکہ قومی غیرت، حوصلے اور آزادی کی حفاظت کا دن ہے ہم اس دن تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر ہر قربانی دیں گے ، میاں سجاد علی، پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری، رانا محمود علی خاں اور رانا شیرافگن ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کیا۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری محمد شہباز نے اپنے خطاب میں کہاہم صحافی صرف قلم سے جہاد نہیں کرتے بلکہ ملکی دفاع میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں یوم تکبیر ہمارے قومی وقار اور خودمختاری کی علامت ہے تقریب کے اختتام پر میاں محمد عامر شہباز، چوہدری محمد شہباز اور ظہیر انور ملک نے دیگر مہمانان کے ہمراہ یوم تکبیر کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔ بعدازاں تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔