تازہ ترین

گھریلوکام کاج کیلئے 12سالہ ملازمہ کاتشدد سے قتل کامعاملہ‘ مالک نعش والدہ کے حوالے کرکے چھوٹی بہن سمیت روپوش‘ پولیس نے تشدد سے ہلاک ہونے والی 12سالہ ملازمہ کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ مالک کی تلاش شروع کر دی ۔  موضع شیخ عبدالستار کے رہائشی ظہوراحمد نے پولیس پکار15پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کی دوکمسن بھانجیاں12سالہ سمعیہ اور11سالہ ثناءگلشن اقبال کے رہائشی شیری نامی شخص کے گھربطورگھریلوملازمہ تھیں گزشتہ شب ملزم شیری کاسسر ملازم حسین رات کے اندھیرے میں اس کی ہمشیرہ بچیوں کی والدہ بیوہ حسینہ بی بی کو ہمراہ لے گیا اور مبینہ طورپر قتل ہونیوالی سمعیہ کی نعش والدہ کے حوالے کرکے اسے زبردستی خانپور پہنچادیا‘ بچی کی اچانک ہلاکت پراہل علاقہ کی جانب سے جانچ پڑتال پرمعلوم ہوا کہ مقتولہ سمعیہ کے جسم اورگلے پرمبینہ طورپربدترین تشدد کے نشانات ہیں جس کے باعث ہلاکت ہوئی جبکہ نعش گھنٹوں تاخیرسے والدہ کے حوالے کی گئی‘ جبکہ ملزم شیری مقتولہ سمعیہ کی ہمشیرہ ثناءسمیت گھرکوتالے لگاکرروپوش ہوگیا‘اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتولہ سمعیہ کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement