پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری محمد اعجاز شفیع نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی ملتوی کرنے کے لیے تحریک التواء پیش کر دی
رحیم یارخان: پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری محمد اعجاز شفیع نے اہمیت عامہ رکھنے والے ایک اہم اور فوری نوعیت کے مسئلہ کو زیر بحث لانے کے لیے پنجاب اسمبلی کی کارروائی ملتوی کرنے اور اس مسئلہ کو زیر بحث لانے کے لیے تحریک التواء پیش کر دی۔ معاملہ یہ ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی (Association of Physicians of Pakistani Doces of North America APPNA) سری لنکا اور امریکہ سے (Cornea) کارنیا پاکستان میں ضرورت مند مریضوں کے لیےDonateکرتی ہے۔ ان کیDonation پر میو ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجر انوالہ اور ملتان میں یہ پیوند کاری جاری ہے اور تنظیم کی خواہش ہے کہ یہ سہولت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مہیا کی جائے۔ اسProcessکو مکممل کرنے کے لیےPHOTA سےPermissionلینا پڑتی ہے۔ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں بھی یہProcedureکیا جاتا ہے۔ اسProcessمیں مریضوں سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جاتا اور نہ ہی حکومت سے کوئی پیسا لیا جاتا ہے کہ سے کوئی پیسا لیا جاتا ہے لیکنPHOTA سےPermissionضروری ہے۔ PHOTA کی طرف سے شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان کو دو تین مرتبہ صرف ایک ایک ماہ کا عارضی اجازت نامہ ملا۔ اس تھوڑے سے پیریڈ میں شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں 31 غریب مریضوں کی آنکھوں کی پیوند کاری ہو چکی ہے لیکن ادارے کے پاس مزید مستقل اجازت نہیں ہے جس سے مریضSufficerکر رہے ہیں اورAPPNA کے نمائندوں کی بھی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے جو وطن کی مٹی کا قرض ادا کرنے کے لیے اس کارخیر کو سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان جو تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہے اور تین صوبوں سے مریض اس ہسپتال میں آتے ہیں کو مستقل بنیادوں پر اجازت نامہ برائے پوند کاری (Transplantation Corneal) دیا جائے مزید برآں جیسےPHOTA نے لیٹر نمبر/PHOTA/2024 522 مورخہ 19-03-2024کے ذریعے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کو لوکل لیول پر کارنیا Donateکرنے کے لیے Permissionدی ہے۔ اسی طرح شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان کو بھی یہPermissionدی جائے۔ لہذا استدعا ہے کہ میری اس تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔