تازہ ترین

پنجاب فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی‘ ایک ہزار کلو گرام ملاوٹی مرچیں‘غیرمعیاری دودھ برآمد‘ مالکان کو2لاکھ روپے مالیت کے جرمانے عائد فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم کونشاندہی کی گئی کہ باغ وبہار روڈ ظاہرپیرروڈاورتاج گڑھ روڈ میں واقع ڈیری یونٹ اور گرائنڈنگ یونٹ میں غیرمعیاری ملاوٹی مرچیں اورمضرصحت دودھ فروخت کیاجارہاہے‘ جس پرسیفٹی ٹیم نے چھاپے مارکر گرائنڈنگ یونٹ سے ایک ہزارکلوگرام ملاوٹی مرچیں جبکہ ڈیری یونٹ سے سینکڑوں لیٹرمضرصحت دودھ جس میں فیٹ کی کمی پائی گئی تحویل میں لے کرتلف کرنے کے بعد یونٹ مالکان کومجموعی طورپر 2لاکھ روپے مالیت کے جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement