تازہ ترین

ڈلیوری آپریشن کے دوران خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ، ملزمہ گرفتار, بستی راؤ صاحب رینالہ خورد کا رہائشی عرفان علی اپنی بیوی ارم بی بی کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں سرکاری ہسپتال رینالہ خورد لایا جسے  ملزمہ منزہ علوی ٹاؤن میں اپنے نجی آپریشن تھیٹر لےگئی اور آپریشن کر ڈالا اور مریضہ کی حالت بگڑنے پر خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئی .اس دوران خاتون جاں کی بازی ہار گئی مڈ وائف منزہ کی غفلت اور لاپرواہی سے قیمتی جان ضائع ہوگئی

سٹی رینالہ خورد پولیس نے ملزمہ منزہ کو گرفتار کر لیا قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 722/25درج کرلیا پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement