محکمہ داخلہ پنجاب کا گداگری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے گداگری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس سے جڑے جرائم پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.محکمہ داخلہ نے گداگری کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی،کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کو بنایا گیا۔ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ایم ڈی سیف سٹی، سی ٹی او ممبر ہوں گے،ڈی جی سوشل ویلفیئر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشن بھی ممبر ہیں،ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو،ڈی جی ایف آئی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔یہ کمیٹی 15 روز میں لاہور سمیت پنجاب میں گداگری کے خاتمے کی تجاویز دے گی۔