تازہ ترین

ساتھیوں کی رہائی کے عوض دوافراد کااغوا‘ پولیس نے لٹھانی گینگ کے اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ چیمہ ٹاﺅن کے رہائشی 25سالہ عبدالستاراورحبیب کالونی کے رہائشی شہباز احمد جوکہ کنفکشنری سیل مین کاکام کرتے ہیں کولٹھانی گینگ کے نامعلوم اغواءکاروں نے اغواءکرنے کے بعد دونوں کی زنجیروں سے جکڑی ہوئی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل کی تھی جس میں دونوں رہائی کی اپیل کررہے ہیں۔ گزشتہ روز پولیس نے بھائی کی مدعیت میں لٹھانی گینگ کے نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف اغواءکامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement