تازہ ترین

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے دوہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر باپ بیٹے کودو‘ دوبار سزائے موت‘ 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی‘ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہوگی۔ سال 2022ء میں موضع اقبال نگر کے علاقہ میں کتوں کی لڑائی پر ہونیوالے جھگڑے کی رنجش پر ملزمان حضور بخش اوراس کے بیٹے عبدالرزاق نے گھر میں داخل ہوکر صحن میں بیٹھے غلام سرور اور اس کے بیٹے راجو کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا جس کا مقدمہ پولیس تھانہ بھونگ میں ملزمان باپ بیٹے کے خلاف درج کیاگیا اورچالان فاضل عدالت کے سپرد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیدعلی عمران نے دوہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان باپ بیٹے کو دو‘ دوبار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

Leave A Comment

Advertisement