تازہ ترین

بیوی کوبھگاکرشادی رچالینے کی رنجش پرچچازاد نے ساتھیوں کی مددسے کزن کوچھریوں کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار‘ساتھی فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی‘ چک127این پی کے رہائشی ملزم محمدظفرجس کی بیوی کومقتول 36سالہ جمیل جوکہ چک127این پی کاہی رہائشی ہے نے بھگاکرشادی رچالی تھی جس کی رنجش ملزم ظفردل میں رکھے ہوئے تھا گزشتہ روز ملزم ظفراپنے ساتھیوں شاہدمغل ایک  نامعلوم فرد کی مددسے مقتول جمیل کوچک98پی چولستانی علاقہ بھلاپھسلاکرلے آیااورموقع ملتے ہی چھریوں کے پے درپے وارکرکے جمیل کوموت کے گھاٹ اتارکرفرارہونے کی کوشش کی تاہم شورواویلا کی آواز پرمقامی افراد نے ملزم کوآلہ قتل سمیت پکڑلیا‘ اورپولیس کے حوالے کردیاجبکہ ساتھی شاہدمغل وغیرہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول جمیل کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی

Leave A Comment

Advertisement