رحیم یار خان : ٹریفک حادثات
قومی شاہراہ پرسائیکل سوارکوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آگیا‘ تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابوہوکرپھسل گیا‘تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم‘موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی کی زدمیں آگیا‘ بچے سمیت چار جاں بحق‘پہلاحادثہ قومی شاہراہ پر21سالہ نصیب اللہ کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرمسلم چوک جارہاتھا کہ اچانک سامنے آجانیوالے سائیکل سوارکوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرالرسے ٹکراگیا‘ جس کے نتیجہ میں21سالہ نصیب اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا
دوسراحادثہ بھٹہ کالونی کے رہائشی34 سالہ شہروزاسماعیل کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرنہرکنارا صادق برانچ انتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرپھسل گیاسرکے بل سڑک پرگرنے کے نتیجہ میں 34سالہ شہروز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا
تیسراحادثہ لیاقت پورکے رہائشی15سالہ بلال کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا شدید زخمی ہوجانے پر15سالہ بلال کوانتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں15سالہ بلال جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا
چوتھاحادثہ فیروزہ کے رہائشی ساجد کے ساتھ پیش آیاتھاجواپنی اہلیہ شاہینہ بی بی بچوں 7سالہ فروہ‘4سالہ نوکرعباس‘ 8سالہ شائستہ اور10سالہ ساجدہ کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبری9747پررشتہ داروں سے ملنے کیلئے جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی نے ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار افراد کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں شاہینہ بی بی موقع پرہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی تھی جبکہ شدید زخمی ہوجانے والے4سالہ نوکرعباس اور7سالہ فروہ کوشیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں4سالہ نوکرعباس بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی۔