رحیم یارخان: مغویوں کی رہائی کیلئے اغواء کاروں نے 60 لاکھ روپے تاوان آئی فون‘ راڈو گھڑی بطورتاوان طلب
قومی شاہراہ سے 4روز قبل اغواء ہونیوالے مغویوں کی رہائی کیلئے اغواء کاروں نے 60 لاکھ روپے تاوان کے علاوہ آئی فون‘ راڈو گھڑی بطورتاوان طلب کرلی‘ ورثاء کومغوی کا وائس میسج موصول‘ ادائیگی نہ ہونے پر اغواء کاروں کا قتل کرکے نعش دریا میں بہادینے کی دھمکی۔ 4روز قبل قومی شاہراہ پر موضع محمدعلی آرائیں پر موٹرسائیکلوں پر سوار کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے چک 32این پی کے رہائشی امانت علی رندھاوا‘ حسن محمود رندھاوا اور ظاہر پیر کے رہائشی یعقوب کو اغواء کرکے کچہ کے اغواء کرکے منتقل کردیاتھا۔ گذشتہ روز مغوی امانت علی رندھاوا کے موبائل فون سے ورثاء کو وائس میسج موصول ہوا جس میں مغوی نے ورثاء سے اپیل کی کہ اغواء کار رہائی کے عوض 60لاکھ روپے کا تاوان کے علاوہ آئی فون اور راڈو گھڑی طلب کررہے ہیں۔ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں قتل کرکے نعش دریا میں بہادینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مغویوں کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف درج کیاتھا تاہم کسی بھی مغوی کوبازیاب کرانے میں تا حال ناکام ہے۔