رحیم یار خان : کچہ کے دو بدنام زمانہ خطرناک انعام یافتہ ڈاکو پولیس کے سامنے پیش ہو گئے
رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کچہ کے دو بدنام زمانہ خطرناک انعام یافتہ ڈاکو پولیس کے سامنے پیش ہو گئے پولیس ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی،پیش ہونے والوں میں ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں ڈاکو رستم لٹھانی 41 مقدمات کا ریکارڈی ہے، پیش ہونے والے ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی کچہ کے اندر اغواءبرائے تاوان و دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کاپولیس کے سامنے پیش ہونا کچہ میں موئثر حکمت عملی اور کارروائیاں ہیں ،کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی