رحیم یار خان :خاتون کو چھریوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ کمسن دیور‘دیورانی شدید زخمی‘ ملزمان فرار
تعلقات استوارنہ کرنے کی رنجش پرمہمان بن کرگھرآنیوالے شوہر کے قریبی رشتہ دار نے ساتھی کی مددسے 18سالہ بیوی کو چھریوں کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ کمسن دیور‘دیورانی شدید زخمی‘ ملزمان فرار‘ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ زخمی دیور‘دیورانی کی حالت خطرے سے باہرہے‘،چک44این پی کی رہائشی18سالہ ثمینہ بی بی اپنے کمسن دیور 7سالہ شاہدشاہ اوردیورانی 10سالہ کنیز کے ہمراہ گھرپرموجودتھی کہ اسی دوران مہمان بن کرگھرآنیوالے شوہرکے قریبی رشتہ دار ملزمان کاشف وغیرہ جوکہ مقتولہ ثمینہ بی بی پربری نظررکھتاتھا نے شوہرعرفان شاہ اورساس کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طورپرتعلقات استوارنہ کرنے کی رنجش پرچھری کے پے در پے وارکرکے ثمینہ بی بی کی شہ رگ کاٹ کراسے موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ ملزمان نے دیورانی کنیز بی بی اور دیور شاہد شاہ کوبھی چھریوں کے وارکرکے شدیدزخمی کیا اورفرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ ثمینہ کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ شدید زخمی ہونے والے شاہد شاہ اورکنیز بی بی کوبھی ریسکیو کی مددسے طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے واردات کے بعد موقع سے فرارہوجانے والے ملزمان کاشف اورندیم کی تلاش شروع کردی۔