تازہ ترین

ملک کی بھاگ دوڑ اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور بھارت کے مقابلے میں اقوام عالم نے پاکستان کے اصولی اور دو ٹوک موقف کو تسلیم کیا ہے، پاکستان کا دفاع قائد میاں محمد نواز شریف نے ناقابل تسخیر بنایاجس کا ثبوت پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے بوریوالہ سے آئے لیگی رہنما چوہدری طاہر جاوید سے ملاقات کے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس وقت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،حکومت ملک کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقداما ت اٹھا رہے ہیں،اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس پر قابوپانے کیلئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ،اتحادی حکومت اور معاشی اس پر ہمہ وقت کام کر رہے ہیں،انشاء اللہ بہت جلد ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوجائیگا۔چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے جس کا منہ بولتا یہ ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے پاکستان کا معیار وقار عالمی سطح پر بلند ہوا اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔اس موقع پر کرنل (ر)میاں محمد اکرم،چوہدری شکیل احمد اور سردار احمد بھی موجودتھے

Leave A Comment

Advertisement