تازہ ترین

رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نئے ممبران ایسوسی ایٹ کلاس کے 139، 32کارپوریٹ کلاس اور ری ایڈ میشن کی 08درخواستوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ولید احمد صدر رحیم یار خان چیمبر نے کہا کہ ممبر شپ اور ممبر شپ تجدید کے لیے سیکیورٹنی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جس میں میاں انعام باری،حشمت علی،نعمان خالد،شہروز ندیم شامل ہوں گے کمیٹی نئی ممبر شپ اور ممبر شپ تجدید سے متعلقہ تمام معاملات کا جائز ہ لے گی ۔شہیر اقبال سنئیر نائب صدر نے کہا کہ ہم نے چیمبر کی ایکسٹینشن کے لیے تین کینال دو مرلے مزید زمین 1 کروڑ بیالیس لاکھ روپے کی خرید لی ہے جس پر ہم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بنائیں گے اسکے علاوہ دو مہینے پہلے منسٹر انڈسٹریز شافع حسین سے ملاقات کے دوران ہماری  درخواست پر بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کی منظوری دے دی ہے ماہ جون میں باقاعدہ اس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔جس میں سب سے ذیادہ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے،نیو ایس ایم ایز کو فائدہ حاصل ہو گا۔

Leave A Comment

Advertisement