رحیم یارخان: مبینہ مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار‘ دو فرار ہونے میں کامیاب
ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونیوالے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں اور پولیس میں مبینہ مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑاگیا‘ دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔ سی سی ڈی پولیس موضع گھنیر بینظیرشہید روڈ پر معمول کی ناکہ بندی پر موجودتھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ پولیس ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے تعاقب کرنے اور جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں حاصل پور کا رہائشی محمدارشد زخمی حالت میں پکڑاگیا جبکہ دوساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے گئے محمدارشد سے 30بور پسٹل اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔ بعدازاں زخمی ارشد کوپولیس نگرانی میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں گرفتار اور فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔