رحیم یارخان:گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانی اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 5خواتین سمیت 7افراد کا اقدام خودکشی
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ )گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانی اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 5خواتین سمیت 7افراد کا اقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غازی پور کی رہائشی 25سالہ شکیلہ بی بی‘ پل ڈگہ کی رہائشی 50 سالہ حورین مائی‘ چک 123پی کی رہائشی 52سالہ فرزانہ بی بی‘ چک 118پی کی رہائشی 20سالہ شاہانہ بی بی‘ پل گری کی رہائشی 22سالہ شہناز بی بی‘ راجن پور کے رہائشی 23سالہ درویش‘ کوٹ کرم خان کے رہائشی 35سالہ نیاز احمد کو گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔