ہائی ایس ویگن اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابوہوکرالٹ گئی‘ ایک ہی خاندان کے 8افرادزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل
رحیم یارخان : قومی شاہراہ پرصادق آباد سے جلال پورپیروالاجانیوالی ہائی ایس ویگن اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابوہوکرالٹ گئی‘ ایک ہی خاندان کے 8افرادزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ خاندان کے افراد جلال پورپیروالا میں نمازہ میں شرکت کیلئے جارہے تھے‘ ہائی ایس ویگن جس میں صادق آباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8افراد سوارتھے جوقریبی عزیز کے جنازہ میں شرکت کیلئے جلال پورپیروالاجارہے تھے ہائی ایس ویگن قومی شاہراہ پراڈاشیرگڑھ موضع غازی پور کے نزدیک رانگ سائیڈسے اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں ہائی ایس ویگن میں سوار ناظم حسین‘ تنویر‘ غلام حیدر‘ اللہ بچایا‘فوزیہ بی بی‘ محمداکمل‘ کنیزمائی اورحبیب زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوعملہ نے موقع پرپہنچ کرفوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Leave A Comment