رحیم یارخان: دو وارداتوں میں نوجوان اور دوشیزہ قتل
دشمنی کاشاخسانہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی ٹرک ڈرائیوربھائیوں پرفائرنگ‘ ایک قتل‘ دوسرامعجزانہ طوپرمحفوط رہا‘رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزمان نے14سالہ دوشیزہ کی شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منقتل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی‘
قتل کی پہلی واردات قومی شاہراہ پل25ہزارفتح پورکمال کے نزدیک پیش آئی جہاں جن پورکارہائشی28سالہ محمدنعمان ٹرال نمبریJW1127 پراپنے بھائی سلمان کے ہمراہ کراچی جارہاتھا کہ دوموٹرسائیکلوں پرسوار 6کس نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کیلئے ٹرالرپر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں28سالہ نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ سلمان معجزانہ طورپرمحفوظ رہا‘ پولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتول نعمان کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی
قتل کی دوسری واردات بستی جیول داکھوہ موضع شیخ عبدالستار کے رہائشی عبدالحکیم کے گھرپرہوئی جس کی14سالہ بیٹی شیرابی بی کونامعلوم ملزمان نے رات کے اندھیرے میں تیزدھارآلہ سے شہ رگ کاٹ کرقتل کرنے کے بعد گھرکے نزدیک فصل جوار میں پھینک دی صبح اٹھنے پربیٹی کوگھرمیں نہ پاکرتلاش کرنے پرگردن کٹی نعش کودیکھ کرپولیس کواطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ شیرابی بی کی نعش کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد موقع سے اہم شواہد تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی‘ رابطہ کرنے پرپولیس ذرائع نے مقتولہ شیرابی بی کے قتل پرکاروکاری کاشبہ ظاہرکردیا۔ پولیس نے فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔