تازہ ترین

قومی شاہراہ پرٹرک کی کارکوٹکر‘تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل ٹکراگئے سڑک کراس کرنیوالی خاتون کانامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا3خواتین جاں بحق‘3زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پہلاحادثہ قومی شاہراہ پرچوک بہادرپورکے نزدیک پیش آیاجہاں چوک بہادرپورکارہائشی محمدقاسم 70سالہ مریم بی بی اور70سالہ حسینہ بی بی کے ہمراہ کارپررشتہ داروں سے ملنے کیلئے جارہاتھاکہ ٹائرپھٹ جانے کے باعث سڑک پرکھڑی کارکوپیچھے سے آنیوالے ٹرک نے بے قابو ہوکرٹکرماردی جس کے نتیجہ میں 70سالہ مریم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ70سالہ حسینہ بی بی اورمحمدقاسم زخمی ہوئے جنہےں فوری طورپرطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیورٹرک موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

دوسراحادثہ احسان پورکے رہائشی تصدق حسین کے ساتھ پیش آیاجو37سالہ کوثر بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرخریداری کیلئے بازار جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیزرفتارموٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں37سالہ کوثر بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ تصدق حسین زخمی ہوگیاجسے ریسکیوعملہ نے موقع پرہی طبی امداد فراہم کردی۔

 تیسراحادثہ موضع نورپورراجن پورکی رہائشی67سالہ سکینہ بی بی کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالاجسے انتہائی نازک حالت میں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سکینہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

Leave A Comment

Advertisement