سونے کے بھاؤ میں اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 229 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 363 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔