رحیم یارخان : شمالی وزیرستان میں فتنة الہندوستان سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کوفوجی اعزازات کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا‘
شمالی وزیرستان میں فتنة الہندوستان سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کوفوجی اعزازات کے ساتھ رات گئے سپردخاک کردیاگیا‘ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران‘ پولیس افسران‘سول وعسکری حکام سمیت مقامی افرادکی کثیر تعداد شریک ہوئی‘ قومی پرچم میں لپٹے شہیدکوسپردخاک کرنے کے بعد قبرپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی‘ شمالی وزیرستان میں فتنة الہندوستان کے خلاف جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے راﺅحافظ عامرکاجسدخاکی آبائی علاقہ احمد پورلمہ منتقل کیاگیا توعلاقہ کی کثیرتعداد نے شہید کے تابوت پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں‘ بعدازاں شہیدہونے والے راﺅحافظ عامرکونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا‘ اس موقع پرشہید کوگارڈ آف آنرپیش کیاگیا‘ اس موقع پرشہیدکے والد نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فخرہے کہ بیٹے نے اپنے ملک کی خاطرجان کانذرانہ دیا‘ بیٹے کی شہادت نے سرفخرسے بلندکردیاہے ملک دشموں کے بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پشت نہےں ہونگے‘ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران پولیس افسران شہید کے اہل خانہ سمیت عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔