رحیم یارخان: کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے ہوٹل پرموجود تین افراد کواغواء کرلیا
کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے ہوٹل پرموجود تین افراد کواغواء کرلیا‘ ایک کومزاحمت کرنے پرتشددکانشانہ بناکرزخمی کردیا‘ اغواء کار مغویوں سمیت فرارہونے میں کامیاب‘ پولیس اورمقامی آبادی کے افراد تعاقب کے باوجود مغویوں کو رہاکرروانے میں ناکام رہے‘ چک32این پی کارہائشی حسن محموداپنے ساتھی امانت علی اور یعقوب کے ہمراہ قومی شاہراہ پرجتوئی کوش ہوٹل پر موجودتھے کہ اسی دوران موٹرسائیکلوں پرسوار 6نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے انہیں گھیرلیا اوراسلحہ کی نوک پراغواء کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگئے‘ تاہم اسی دوران مغویوں کے ایک ساتھی شاہد کومزاحمت کرنے پراغواء کاروں نے تشدد کانشانہ بناکرزخمی کردیا‘ تین افراد کے اغواء کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اورمقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پرپہنچ گئی جس نے مغویوں کی رہائی کیلئے فرارہونے والے ڈاکوؤں کاتعاقب کیاتاہم کوشش کے باوجود ڈاکوؤں کوپکڑنے اورمغویوں کورہاکروانے میں ناکام رہے۔ بعدازاں پولیس تھانہ کوٹسبزل نے نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔جبکہ اغواء کاروں کے تشدد سے زخمی ہونے والے شاہد محمود کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔