رحیم یار خان :ایپکا کا مطالبات کے حق میں احتجاج
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)شدید گرمی، تپتی دھوپ میں ایپکا کا مطالبات کے حق میں احتجاج لیو انکیشمنٹ، رولز 17 اے کی بحالی‘ پنشن ترامیم کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ملازمین کی مراعات لوٹ کر مال غنیمت کے طور پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ کیاگیا ہے، حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے خلاف استحصالی پالیسیوں کے تسلسل میں ظلم کیا جارہا ہے، حکومت نے ملازمین کے احتجاج کو اہمیت نہیں دی تو اگلے مرحلہ میں دی چوک اسلام آباد پر سامنے بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے صادق کلب چوک سے ڈی سی آفس چوک تک احتجاجی ریلی اور ڈی سی آفس چوک میں احتجاجی دھرنا کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کیا اپیکا کے مرکزی صدر چوہدری بوٹا عابد اور ضلعی جنرل سیکرٹری ندیم خان درانی ہیلتھ یونٹ کے جنرل سیکرٹری وقار نیازی‘ محکمہ تعلیم سے صدر عمر اعجاز وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری کامران خان‘ حسن محمود چوہدری‘ میونسپل کمیٹی یونٹ سے وحید سردار‘ ناصر کوڑا‘ ایگریکلچرل میاں ساجد‘ ایری گیشن سے شریف خان‘ لیبر یونین سے شبیر درانی, و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیوان کیش منٹ اور رولز 17 اے کی بحالی‘ پنشن ترامیم کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہاء ہے کہ غریب ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کٹوتی کرکے اراکین اسمبلی کو نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین اپیکا کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اپنی مراعات کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Leave A Comment