رحیم یارخان: مسلح ڈاکوﺅں کی ناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکوماراگیا
واردات کی نیت سے دوموٹرسائیکلوں پرسوار مسلح ڈاکوﺅں کی ناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی پولیس اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ‘ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکوماراگیا‘ پانچ ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب‘ مارے جانے والے ڈاکوکاتعلق سندھ کے ضلع جامشوروسے تھا سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے ڈاکوسمیت فرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج‘ سی سی ڈی پولیس موسی نگرکے علاقہ میں معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھی کہ اسی دوران دوموٹرسائیکلوں پرسوار 6مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے نواز آباد جارہے تھے کہ ناکہ بندی پرموجود سی سی ڈی اہلکاروں کودیکھ کرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ شروع کردی‘ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں سندھ کے ضلع جامشورو سے تعلق رکھنے والا ڈاکوحنیف ماراگیا جبکہ ساتھی نادر‘ شمن‘ اصغر‘ اکبر‘ اصغرولدسوڈھاجن کاتعلق ولہار کچی سونوشربخشہ پورسے تھا موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مارے جانیوالاڈاکوحنیف پولیس ریکارڈیافتہ تھاجس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے ڈاکوسمیت فرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔