اسلام آباد سے غیرملکی شہری کی لاش برآمد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-13 میں تھانہ شمس کالونی کی حدود سے نائجیرین شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جوئیل وکٹر کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہری کی موت ممکنہ طور پر گرنے اور سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی دی جا سکے گی۔جوئیل وکٹر کی لاش کو قانونی کارروائی اور موسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، جبکہ متوفی کے سفارتی حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔واقعے کی نوعیت پراسرار قرار دی جا رہی ہے اور پولیس تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ موت حادثاتی ہے یا کسی اور وجہ سے پیش آئی۔