رحیم یارخان : ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ 29 سے زائد مقدمات کا ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار‘ ساتھی فرار
ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تعاقب کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ 29 سے زائد مقدمات کا ریکارڈیافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار‘ پولیس کی نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ مقدمہ درج۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن کی سب انسپکٹر اپنی نفری کے ہمراہ حسن کالونی چوک پر معمول کی ناکہ بندی پر موجودتھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان ناکہ توڑ کر موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس پارٹی کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عباس بھائیہ زخمی حالت میں پکڑاگیا جبکہ دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پڑتال ریکارڈ کے مطابق زخمی حالت میں پکڑا جانیوالا عباس بھائیہ پولیس کے 29 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ پایاگیا۔ ملزم کوپولیس نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گرفتار اورفرار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔