تازہ ترین

پولیس اورحساس اداروں کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن‘ حساس ادارے کااہلکار مغوی بازیاب‘  کچہ کے نامعلوم اغواءکاروں نے موضع قسمانی کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم امان اللہ سمیت تین افراد قربان اورعلی اصغرکواس وقت اغواءکرلیاتھا جب تینوں دربارسے زیارت کے بعد واپس گھرآرہے تھے جن کے اغواءکامقدمہ پولیس نے نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف اندراج کیاتھا پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ کچہ کے علاقہ میں ٹارگٹڈآپریشن کیا جس کے نتیجہ میں امان اللہ کوبازیاب کرلیاگیا‘رابطہ کرنے پرذرائع نے بتایاکہ دیگردومغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave A Comment

Advertisement