تازہ ترین

ڈی پی اوکی قیادت میں تینوں اقلیتی مغوی 24 گھنٹون سے قبل بحفاظت بازیاب، کنیا جی، رانجھا جی اور رمیش تھوری کو رات گئے نواز آباد سے اغواء کیا گیا تھا۔ 25/26 جولائی کی درمیانی شب کچہ کے درجن بھر مسلح ڈاکوؤں نے نواز آباد سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے  کنیا جی، رانجھا جی اور رمیش تھوری کو اسلحہ کے زور پر رات گئے اغواء کر لیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی پی او نے پولیس ٹیمز تشکیل دے کر انتہائی پیشہ ورانہ طریقہ کار و مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریش لانچ کر دیا تھا اور تھانہ بھونگ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا، پولیس کی ٹیم بغیر کسی وقفے کے کچہ کے ڈاکوؤں کی تلاش و تعاقب میں تھی جس کے نتیجہ میں گھیرا تنگ ہونے پر کچہ کے ڈاکو تینوں اقلیتی مغویوں کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر گئے جنہیں پولیس ٹیم نے بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے محفوظ تحویل میں لے کرمحفوظ علاقہ میں منتقل کر لیا ہے، جس سے اقلیتی برادری میں خصوصاً اور ضلع کی عوام میں عموماً پولیس کی کارکردگی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور احساس تحفظ بلند ہوا ہے، کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن پر ڈی پی اونے پولیس ٹیمز کو شاباش دیتے ہوئے واردات میں ملوث کچہ کریمینلز کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement