رحیم یار خان : ٹریفک حادثات ، متعدد ہلاک و زخمی
تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار افراد کچل ڈالے‘ بے قابوموٹرسائیکلوں میں تصادم‘ سٹرک کراس کرنیوالے معمرشخص کونامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘خاتون سمیت3جاں بحق‘ دوکمسن بچوں سمیت تین شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘
پہلاحادثہ فیروزہ کے رہائشی 36سالہ ساجد کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پراپنی بیوی 30سالہ شاہینہ 4 سالہ بیٹے نوکرعباس اور7سالہ بیٹی فرواکے ہمراہ موٹرسائیکل پرقریبی رشتہ داروں سے ملنے کیلئے جارہاتھاکہ مسلم ٹاﺅن کے نزدیک سامنے سے آنیوالے ٹریکٹرٹرالی نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں 30سالہ شاہینہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی جبکہ خاوند ساجد دوبچوں سمیت شدیدزخمی ہوگیا‘جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے‘
دوسراحادثہ نوریوالی کے رہائشی31سالہ محمدفہیم کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ شدید زخمی ہوجانے پر31سالہ فہیم کوانتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں محمدفہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
جبکہ تیسراحادثہ چک138پی کے رہائشی60سالہ محمدامین کے ساتھ پیش آیاجسے سڑک کراس کرنے کے دوران گزرنیوالی نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے کچل ڈالاجسے بھی انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 60سالہ محمدامین بھی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔