رحیم یارخان : ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال خوفناک ہوگئی‘ دوخواتین سمیت چارافراد قتل
ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال خوفناک ہوگئی‘ 24گھنٹوں کے دوران دوخواتین سمیت چارافراد کوقتل کردیاگیا‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھرمیں دوخواتین سمیت چارافراد کوفائرنگ‘اورتشدد سے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا
قومی شاہراہ پرسابقہ دشمنی پرموٹرسائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جن پورکے رہائشی 28سالہ محمدنعمان کو موت کے گھاٹ اتاردیا
محلہ نظام آباد میں پیش آئی جہاں قریبی ہمسایوں نے تکرار کی رنجش پر55سالہ زرینہ بی بی کو تشدد کانشانہ بنایاجس کے دوران دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی۔قتل کی ان وارداتوں میں ایک ملزم کوموقع پرہی موجود افراد نے پکڑکرپولیس کے حوالے کیاجبکہ دیگرملزمان کوپولیس تاحال گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے۔