رحیم یار خان :کچہ کے دولانی اور لنڈگینگ نے 4افراد کو کروڑوں روپے مالیت کے150سے زائد مویشیوں سمیت اغواء کرلیا
کچہ کے دولانی اور لنڈگینگ نے 4افراد کو کروڑوں روپے مالیت کے150سے زائد مویشیوں سمیت اغواء کرلیا‘ کچہ کے علاقہ منتقل‘واقعہ تھانہ آباد پور اور تھانہ بنگلہ اچھا کی درمیانی حدود میں پیش آیا۔ موضع بیٹ اللہ وسایا کے رہائشی محمدنواز نے پولیس پکار پر اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اس کا بیٹا ظہیراحمداپنے دیگر ساتھیوں نیازاحمد‘ جبار احمد‘ الطاف حسین کے ہمراہ دریائی علاقہ میں کروڑوں روپے مالیت 150سے زائد مویشیوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اسی دوران کچہ کے فیاض دولانی گینگ‘ وہاب لنڈ گینگ کے درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے چاروں کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے مالیت کے 150سے زائد مویشی سمیت کچہ کے علاقہ منتقل کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ آباد پور اور پولیس تھانہ بنگلہ اچھا نے مشترکہ طور پر مغویوں کی بازیابی اورجانوروں کی برآمدگی کیلئے کارروائی شروع کردی۔