رحیم یارخان: کچہ کے مسلح ڈاکوو¿ں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے بچے کی بازیابی نہ ہونے پر ورثاء کا احتجاج
کچہ کے مسلح ڈاکووں کے ہاتھوں چند روز قبل اغوا ہونیوالے پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد کی بازیابی نہ ہونے پر ورثاء کا احتجاج‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے3 افراد کے ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے نامعلوم کچے کے مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے 3 سالہ کمسن محمد رضوان‘ امان اللہ اور زمان اللہ کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے تھے۔مقدمہ اندراج کے باوجود کئی روز گزر جانے پر پولیس مغویوں کو تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ ورثاء نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف‘ آئی جی پنجاب‘ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیکر ڈاکووں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انکے مغویوں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔