ہائی ایس ویگن آتشزدگی سانحہ‘ جھلس کر زخمی ہونیوالی ایک اورطالبہ ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ ہلاک طالبات کی تعداد4ہوگئی‘ 6سے زائد بدستور زیرعلاج۔

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=48955

http://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=49138

چند روز قبل ایل پی جی گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث ہائی ایس ویگن میں ہولناک آتشزدگی کے باعث نجی کالج کی طالبات بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئی تھیں جن میں سے ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ دیگر کوطبی امداد کیلئے برن یونٹ نشترہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں مزید دوطالبات زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی تھیں جبکہ اس آتشزدگی میں زخمی ہونیوالی چک 88اے کی رہائشی طالبہ ثناء رمضان بھی گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔ اس سانحہ میں اب تک جاں بحق ہونیوالی طالبات کی تعداد4ہوگئی جبکہ 6سے زائد طالبات بدستور زیرعلاج ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement