رحیم یار خان : پسند کی شادی کرنے کی رنجش‘ فائرنگ کرکے ہمشیرہ کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث حقیقی بھائی سمیت پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام‘
پسند کی شادی کرنے کی رنجش‘ فائرنگ کرکے ہمشیرہ کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ملوث حقیقی بھائی سمیت تین افراد کے خلاف پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا‘ 24گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام‘ مقتولہ کوسپردخاک کردیاگیا۔
شہباز پور غربی کی رہائشی کلثوم بی بی جس نے اپنی پسند سے محمداختر سے شادی کررکھی تھی جس کا حقیقی بھائی اور چچا زاد بھائیوں کو شدید رنج تھا جنہوں نے موقع پاکر گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے کلثوم بی بی کوموت کے گھاٹ اتاردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے فرار ہونیوالے ملزمان ڈمروالا علی پور کے رہائشی ملزمان ناصرحسین‘ ارشاد احمد اورنذیراحمد کے خلاف سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
واضح رہے کہ 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس فرار ہونیوالے ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی۔