تازہ ترین

رحیم یارخان:پولیس اورناکے توڑکرفرارہونے والے ڈاکوﺅں کے درمیان پولیس مقابلے ایک مارا گیا‘ دوسرازخمی حالت مےں گرفتار‘ ساتھی رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار‘ پولیس نے ڈاکوﺅں کے قبضہ سے چھینی گئی کار‘موٹرسائیکل غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا‘ ماراجانیوالاڈاکوبین الالصوبائی کارڈکیٹ گینگ کاسرغنہ تھا‘ زخمی حالت میں گرفتارہونے والے ڈاکونگرانی میں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل‘ مارے جانیوالاڈاکوپولیس کو21سے زائدسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ زخمی حالت میں گرفتارہونےو الاڈاکوبھی13سنگین جرائم کاریکارڈ یافتہ نکلا‘ پولیس نے ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتارہونے والے ڈاکوﺅں کے خلاف ساتھیوں سمیت سنگین دفعات کے مقدمات اندراج کرلئے۔

  گزشتہ شب پولیس نفری ڈھنڈی پھاٹک کے نزدیک ناکہ بندی پرموجودتھی کہ اسی دوران پولیس نے مشکوک جی ایل آئی کارکوروکنے کی کوشش کی جس پرکارسواروں نے رکنے کی بجائے کاربھگالی اورڈھنڈی روڈ پرفصلوں میں لےجاکرتعاقب میں آنیوالے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی‘ پولیس نے بھرپو جوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں بین الصوبائی کارڈکیٹ گینگ کاسرغنہ دنیاپورلودھراں کارہائشی احمد محبوب ماراگیا جبکہ تین ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے

دوسرا پولیس مقابلہ موضع اللہ دتہ بھیلہ تھانہ شیدانی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پولیس معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پرموٹرسائیکل سواروں نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل بھگالی اورتعاقب کرنےوالے پولیس اہلکاروں پرفائرکھول دیا‘ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں موضع مجاواراں کاہی رہائشی پولیس کو13سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم محمدشہباز عرف بھولی زخمی  ہوگیا‘دوساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے‘ پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے محمدشہباز عرف بھولی کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل نمبریRNP2490 کے علاوہ اسلحہ برآمدکرلیا‘ بعدازاں پولیس نے مقابلے مےں مارے جانیوالے احمد محبوب اورفرارہونے والے ساتھیوں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین واردات کامقدمہ درج کرلیا‘اسی طرح زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے محمدشہبازعرف بھولی اوراس کے ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل اورسنگین واردات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement