تازہ ترین

3ماہ قبل پسندکی شادی کرنیوالی 20خاتون نے گھریلوناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ ورثاءکا سسرالیوں پرزبردستی زہرکھلاکرقتل کرنے کاالزام‘ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی۔چک90این پی کی رہائشی 20سالہ علیزہ جس نے تین ماہ قبل اپنی پسند سے حمزہ نامی نوجوان سے پسندکی شادی کی تھی کو اقدام خودکشی کرنے پرورثاءنے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہان 20سالہ علیزہ جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئی اس موقع پرمتوفیہ علیزہ کی والدہ صغری بی بی نے دیگراہل خانہ کے ہمراہ الزام عائد کیا کہ گھریلوناچاقی پرسسرالیوں نے ان کی بیٹی علیزہ کو تشدد کانشانہ بناکرزبردستی زہریلی گولیاں کھلاکرقتل کیاہے۔ جس کے قتل میں شوہرحمزہ کے علاوہ سسرغلام مرتضی‘ساس بشری بی بی‘دیوراویس شامل ہیں ‘پولیس نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کروائے‘ رابطہ کرنے پرپولیس ذرائع نے بتایاکہ متوفیہ علیزہ نے پولیس کے روبرو دیئے جانے والے بیان میں تسلیم کیا کہ اس نے شوہر سے جھگڑے کے بعد زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے زہریلی گولیاں کھائی ہیں تاہم ورثاءکے قتل کیئے جانے الزام عائد کیئے جانے پرپولیس نے نعش کوتحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement