تازہ ترین

درج مقدمات کے ملزمان کوگرفتارکرنے کیلے پولیس چھاپے کے دوران صدمہ کے باعث  73سالہ معمررشتہ دارخاتون  کی مبینہ ہلاکت‘ ورثاء کاریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کی سربراہی میں نعش قومی شاہراہ پررکھ کرشدید احتجاج‘ ٹریفک گھنٹوں معطل‘ پولیس تھانہ صدرصادق آباد نے درج مقدمہ کے ملزمان شہزاد‘ دلاوراورطاہرکوبستی لاڑاں میں گھروں پرچھاپے مارکر گرفتارکرنے کے بعد حوالات منتقل کیا کہ اسی دوران رشتہ دار 73سالہ خاتون فیضومائی خوف وہراس کے باعث دم توڑگئی‘ جس پر بیٹے ریٹائرڈ کانسٹیبل محمدعابد کی سربراہی میں ورثاء اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد نے متوفیہ کی نعش قومی شاہراہ پررکھ کر پولیس غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور فیضو مائی کی ہلاکت کا پولیس اہلکاروں کو قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘ ورثاء کے نعش سڑک پررکھ کراحتجاج کرنے کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پردونوں اطراف ٹریفک مکمل طورپر معطل ہوگیا‘ جس کے باعث سندھ سے پنجاب اورپنجاب سے سندھ آنے جانیوالے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنارہا‘ 

معمرخاتون کی مبینہ ہلاکت پر پولیس ذرائع کے مطابق خاتون پہلے سے بیمار تھی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے متوفیہ کے گھرپر بھی چھاپہ نہ ماراگیاہے‘ پولیس پردباؤڈالنے کیلئے ورثاء نعش سڑک پررکھ کراحتجاج کرکے حراست میں لیئے گئے ملزمان کی رہائی چاہتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement