رحیم یارخان: مجلسِ احرارِ اسلام خانپور کے تنظمی انتخابات مکمل , محمدقیصرامیر مجلسِ احرارِ اسلام خانپور منتخب
مجلسِ احرارِ اسلام خانپور کے تنظمی انتخابات مکمل ہوگیے محمدقیصرکوامیر مجلسِ احرارِ اسلام خانپور منتخب کیاگیامولاناحسنین کو ناظمِ اعلیٰ کی ذمہ داری سونپی گئی۔معاویہ درخواستی کو ناظمِ نشر و اشاعت منتخب کیا گیا۔انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ضلعی امیر حافظ محمد عاصم خان نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجلسِ احرارِ اسلام ایک نظریاتی اور تحریکی جماعت ہے جس کا مقصد عوام میں دینی بیداری، نظریہ پاکستان کا تحفظ اور نظامِ خلافت کے قیام کی جدوجہد ہے۔ نو منتخب قیادت سے امید ہے کہ وہ ان مقاصد کی تکمیل کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل رہے گی۔
Leave A Comment