رحیم یارخان: ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار افراد دوسری موٹر سائیکل سے ٹکراگیا‘ ماں دوکمسن بچوں سمیت جاں بحق‘ دو افرادجھلس کرزخمی
تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار پیٹرول سے بھرے کین سمیت ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل سوار افراد سے ٹکراگیا‘ آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں ماں دوکمسن بچوں سمیت جاں بحق‘ دو افرادجھلس کرزخمی‘ تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے غفلت کے مرتکب موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔موضع مہندکارہائشی محمداکرم اپنی موٹرسائیکل پرپیٹرول سے بھراکین لیکرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل جس پر لیاقت پورکے رہائشی ایک ہی خاندان کے دوبچوں سمیت چار افراد سوارتھے بے قابوہوکرٹکراگیاپیٹرول سے بھراکین لیک ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکرنسیم بی بی اپنے 7 سالہ بیٹے مبین‘5سالہ بیٹی شائستہ سمیت بری طرح جھلس کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں جبکہ جنید اور محمداکرم بھی بری طرح جھلس گئے‘جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمنتقل کردیاگیاجہاں دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں غفلت کے مرتکب موٹرسائیکل سوار جھلس کرزخمی ہونے والے محمداکرم کے خلاف سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment