رحیم یارخان: نہرآدم مصحابہ میں نہانے کے دوران ڈوب کرلاپتہ ہوجانے والے دوکمسن حقیقی بھائیوں کی نعشیں 24گھنٹے بعدنہرسے برآمد
نہرآدم مصحابہ میں نہانے کے دوران ڈوب کرلاپتہ ہوجانے والے دوکمسن حقیقی بھائیوں کی نعشیں 24گھنٹے بعدنہرسے برآمد‘ آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا‘ علاقہ بھرکی فضاسوگوار‘ حسین آباد کے رہائشی 8سالہ طلحہ اور7سالہ مزمل نہرآدم صحابہ میں نہانے کے دوران ڈوب کرلاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن کیاجارہاتھا دونوں بھائیوں کے نعشیں نہرآدم صحابہ سے برآمدہوجانے پرکارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردیں گئی‘ بعدازاں دونوں کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔
Leave A Comment