تازہ ترین

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) اقامت دین فورم کے چیرمین وسربراہ علی لا کالج پروفیسر رفیق لغاری  ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں نا انصافی حکمرانوں کے لیے پروٹوکول کلچر اورمراعات  میں اضافہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم امیر امیر تر اور غریب غریب تر بننے اور غریبوں پر ناجایز ٹیکسوں کی بھرمار اور امیروں کے مراعات کا نظام عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے عوام جب تک اس عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر نہیں اتے زندگی کی مشکلات بڑھتی جائیں گی ان خیالات کا اظہار اقامت فورم کے زیر اہتمام منعقدہ نشست میں کیا پروفیسر رفیق لغاری نے کہا کہ موجودہ ملکی نظام ملک وقوم کے مفاد میں نہیں حکمرانوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا چلا أرہا ہے اب اس سے چھٹکارہ حاصل کرانے کا وقت قریب ارہا ہے یہ وقت نیے انقلاب کو دستک دے رہا ہے عوام اپنی صفوں مین اتحاد کرکے مفاداتی نظام کے خلاف جدوجہد کے تیار رہیں پروفیس رفیق لغاری نے کہا کہ اسلام کے نام پر قایم ہونے والے اس ملک میں غیر اسلامی نظام نے معاشرتی سماجی کاروباری سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ہے ملک اس نام نہاد نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا

Leave A Comment

Advertisement